اسلام آباد (سچ نیوز )معروف ڈرامہ سیریل ’خانی ‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکارہ حمائمہ ملک کے بھائی فیروز خان اور ان کے اہلیہ علیزہ کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس پر ہر طرف خوشیاں ہی خوشیاں پھیل گئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق فیروز خان نے یہ خوشخبری اپنے چاہنے والوں کو ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سنائی اور کہا کہ ” الحمد واللہ ،مبارک جمعتہ المبارک کے روز اللہ نے ہمیں بیٹے سے نوازا ہے ۔“ یاد رہے کہ ایک ماہ قبل بھی فیروز خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے خوشخبری سنائی تھی کہ ان کی اہلیہ امید سے ہیں اور وہ جلد ہی زندگی کا نیاباب شروع کرنے جارہے ہیں ۔یاد رہے کہ فیروز خان اور علیزہ گزشتہ سال مارچ کے مہینے میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس کی دھوم سوشل میڈیا پر کئی روز تک جاری رہی ۔ فیروز خان کو نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ” خانی “ سے بے شمار مقبولیت حاصل ہوئی ۔