لاہور (سچ نیوز) پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے ڈراموں سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ناہید شبیر نے شادی کے بعد شوبز چھوڑنے کا اعلان کردیا، کراچی سے تعلق رکھنے والی خوبرو اداکارہ کا کہنا ہے کہ 2019 میری شادی کا سال ہوسکتا ہے جس کے بعد میں شوبز چھوڑ دوں گی۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا انہیں کھانا پکانے سے عشق ہے ، اگر وہ اداکارہ نہ ہوتیں تو اپنا ریسٹورنٹ چلا رہی ہوتیں۔انکا کہنا تھا پروین شاکر، مرزا غالب، منیر نیازی اور گلزار کی شاعری سے بہت متاثر ہوں۔ انہوں نے مزید کہا بھارتی شاعر گلزار نے میرے ڈرامے کیلئے تھیم سانگ بھی لکھے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا انہیں فلموں میں کام کرنے کی متعدد مرتبہ پیشکش ہوئی تاہم ان کی اولین ترجیح ٹی وی ڈرامہ ہی ہے اس لئے کبھی فلم کی طرف جانے کا نہیں سوچا۔