لندن (سچ نیوز) برطانوی ماڈل اور فیشن ڈیزائنر پیٹرا ایکلسٹن کو اربوں کی جائیداد وراثت میں ملی تھی اور اب خود بھی کاروبار کر رہی ہیں تاہم بظاہر لگتا ہے کہ انہوں نے اپنی دولت لگڑری شادیوں پر لٹانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔اپنی پہلی شادی پر 30 سالہ پیٹرا نے 1 کروڑ 20 لاکھ پائونڈ اڑا ڈالے تھے مگر چند سال بعد ہی ان کی طلاق ہو گئی۔ اب وہ ایک کار سیلز مین کے ساتھ دوسری شادی کرنے جا رہی ہیں اور خبریں آ رہی ہیں کہ اس بار وہ پہلے سے بھی زیادہ رقم ڈیڑھ کروڑ پائونڈ (تقریباً 3ارب روپے ) خرچ کرنے جا رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان کے دوسرے دولہا کا نام سام پالمر ہے۔ دونوں کی شادی کے انتظامات مکمل ہو چکے ہیں اور تین ہفتے بعد وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔