لاہور(سچ نیوز) گزشتہ دنوں معروف ڈریس ڈیزائنر ایچ ایس وائی نے انسٹاگرام کے ذریعے یہ خبر دی کہ ماڈل ایمان علی شادی کرنے جا رہی ہیں۔ اس کے اگلے ہی روز خود ایمان علی نے بھی اپنے منگیتر کے ہمراہ ایک تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی اور اپنی شادی کا اعلان کر دیا۔ مینگوباز کے مطابق ایمان علی کی بابر بھٹی نامی نوجوان سے منگنی ہو چکی ہے جو میجر عزیز بھٹی شہید کے پوتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق بابر اور ایمان کی شادی کی تقریبات 21فروری سے شروع ہوں گی۔ ایمان علی نے بتایا ہے کہ ”شادی کی تقریب دولہا کے گھر میں ہو گی تاہم یہ فنکشن چھوٹا نہیں ہو گا۔ ہم نے رشتہ داروں اور دوستوں کے علاوہ ہر کسی کو دعوت نامے بھجوائے ہیں۔ چنانچہ ہماری شادی میں سینکڑوں لوگ شریک ہوں گے۔ ہماری مہندی کی تقریب اسی روایتی ’لڑکی والے بمقابلہ لڑکے والے‘ کی طرز پر ہو گی۔ میں بھی چاہتی ہوں کہ لڑکی اور لڑکے والوں میں مقابلہ ہو۔ میں خود بھی اپنی شادی میں رقص کروں گی۔ میرے خیال میں دولہا دلہن کو بھی اپنی شادی سے لطف اندوز ہونا چاہیے۔“