لاہور ( سچ نیوز ) معروف بین الاقوامی میوزک بینڈ ایکسنٹ نے 24 نومبر کو پاکستان آنے کا اعلان کردیا، اپنے اعلان کے ساتھ ایکسنٹ نے ’فنٹاسٹک ٹی ‘ کا نام لے کر اور ڈی جی آئی ایس پی آر کو ٹیگ کرکے بھارتیوں کی دکھتی رگ پر بھی ہاتھ رکھا ہے۔ایکسنٹ بینڈ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر اپنے دورہ پاکستان کی اناﺅنسمنٹ کی ۔’ 24 نومبر کو لاہور کے گورنر ہاﺅس آرہے ہیں، ہم وزیر اعظم عمران خان، گورنر ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور ویمن ڈویلپمنٹ ٹاسک فورس کی سربراہ تنزیلہ عمران خان کے شکر گزار ہیں۔‘
اپنے ایک اور ٹویٹ میں ایکسنٹ نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو ٹیگ کیا اور بھارتیوں کی دکھتی رگ چھیڑ دی۔ ” ہم 24 نومبر کو لاہور آرہے ہیں اور آپ لوگوں کے ساتھ گورنر ہاﺅس میں ’فنٹاسٹک کپ آف ٹی‘ پینا ضرور پسند کریں گے۔‘
خیال رہے کہ 27 فروری کے بعد سے ’ فنٹاسٹک کپ آف ٹی، فنٹاسٹک ٹی ‘ وغیرہ جیسے وہ الفاظ جن سے پاکستان کی شاندار چائے کی تعریف بیان ہوتی ہو، بھارتیوں کی چھیڑ بن چکی ہے کیونکہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو جب پکڑا گیا تو اس نے بھی پاکستانی چائے کی ’ فنٹاسٹک ٹی ‘ کے الفاظ سے تعریف کی تھی۔