ممبئی (سچ نیوز) ایکسائز پولیس نے بھارتی اداکار ارمان کوہلی کی جوہو میں واقع رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر غیر ملکی شراب کی 41 بوتلیں برآمد کر کے اداکار کو گرفتار کر لیا ہے۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق قانون کسی کو بھی ایک مہینے میں 12 بوتلوں سے زیادہ شراب رکھنے کی اجازت نہیں دیتا جبکہ ایک شخص بیرون ملک سے ایک وقت میں صرف 2 بوتلیں شراب ہی لا سکتا ہے۔ پولیس نے ارمان کوہلی سے باندرہ ایکسائز سٹیشن میں تفتیش شروع کر دی ہے۔حکام کے مطابق برآمد ہونے والی شراب کی زیادہ تر بوتلیں بیرون ملک سے خریدی گئی ہیں اس لئے ان کی قیمت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ ارمان کوہلی کو حال ہی میں اپنی محبوبہ پر تشدد کے الزام میں بھی گرفتار کیا گیا تھا تاہم ان کیخلاف درخواست واپس لے لی گئی تھی۔ارمان کوہلی کو ان کے والد اور فلم میکر راجکمار کوہلی نے 1992ءمیں فلم ’ویرودھی‘ کے ذریعے فلم انڈسٹری میں متعارف کروایا تھا جس کے بعد انہوں نے ’جانی دشمن، ایک انوکھی کہانی، اور کارگل‘ نامی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔محکمہ ایکسائز کے سینئر حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی شراب کی 41 بوتلوں کے علاوہ ارمان کوہلی کی رہائش گاہ سے 35 بوتلیں سکاچ کی بھی برآمد ہوئیں جنہیں نجی محفلوں میں استعمال کیا گیا تھا۔ شراب کی روک تھام ک ےایکٹ کے تحت اداکار کو 3 سے زائد قید اور جرمانے کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔