ممبئی(سچ نیوز) معروف بالی ووڈ اداکارہ ایشاپٹیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق امیشا پٹیل کے خلاف اجے کمار سنگھ نامی شخص نے فراڈ اور چیک باﺅنس ہونے کے الزامات کے تحت بھارتی شہر رانچی میں مقدمہ درج کرایا تھا جس پر رانچی کی ایک مقامی عدالت نے اداکارہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسے حراست میں لے کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ رانچی پولیس امیشاپٹیل کو گرفتار کرنے کے لیے ممبی جائے گی۔ امیشاپٹیل اور اس کے بزنس پارٹنر کونال نے ایک فلم بنانے کے لیے مدعی سے اڑھائی کروڑ روپے لیے تھے۔ انہوں نے مدعی کو یقین دلایا تھا کہ 2018ءمیں فلم کی ریلیز کے بعد وہ اس کا پیسہ واپس کر دیں گے۔ وہ فلم اب تک ریلیز نہیں ہوئی اور نہ ہی انہوں نے مدعی کا پیسہ واپس کیا ہے۔ انہوںنے کچھ عرصہ قبل مدعی کو 3کروڑ روپے کا ایک چیک دیا تھا جو باﺅنس ہو گیا۔
معروف بھارتی اداکارہ کی گرفتاری کا حکم آگیا
معروف بھارتی اداکارہ کی گرفتاری کا حکم آگیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023