معروف بھارتی اداکارہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

معروف بھارتی اداکارہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

کرناٹکا(سچ نیوز) بھارتی کناڈا ٹی وی کی نامور اداکارہ شوبھا ایم وی کار حادثے میں ہلاک ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کناڈا ٹی وی کے مقبول ترین ٹی وی شو مگالو جنکی سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ شوبھا ایم وی 5 افراد کے ساتھ کار میں بنگلورو جارہی تھی کہ نیشنل ہائی وے پر ان کی کار تیز رفتارٹرک سے ٹکراگئی، حادثے کے دوران اداکارہ شوبھا ہلاک ہوگئی۔حادثہ بھارتی ریاسٹ کرناٹکا کے علاقےکنچی گنالو گاؤں کے نزدیک پیش آیاہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ اداکارہ کی موت پرکناڈا شوبز انڈسٹری کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Exit mobile version