چنائے (سچ نیوز) تامل اداکارہ یاشیکا نے محبت میں ناکامی پر خودکشی کرلی اداکارہ کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق تامل اداکارہ یاشیکا نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کی۔ اداکارہ نے موت سے قبل اپنی والدہ کو واٹس ایپ پر پیغامات بھیجے تھے جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ محبت میں ناکامی کی وجہ سے یہ انتہائی قدم اٹھانے جارہی ہیں۔رپورٹس کے مطابق یاشیکا اپنے دوست موہن بابو کے ساتھ پچھلے 4 ماہ سے رہ رہی تھیں تاہم تین روز قبل دونوں کا جھگڑا ہوا اور موہن یاشیکا کو چھوڑ کر چلا گیا۔ پولیس نے اداکارہ کے دوست کے خلاف کیس رجسٹر کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے اور یاشیکا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ یاشیکا نے تامل فلموں میں مختصر کردار ادا کیے تھے، علاوہ ازیں وہ تامل ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی تھیں۔