معروف بھارتی اداکارہ نے خود کشی کرلی

معروف بھارتی اداکارہ نے خود کشی کرلی

ممبئی( سچ نیوز ) بھارت کی معروف ٹی وی اداکارہ سیجل شرما نے خودکشی کر لی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق معروف سیریز ’دل تو ہیپی ہے جی‘ سے شہرت پانے والی سیجل شرما نے ممبئی کے میرا روڈ پر واقع اپنے فلیٹ میں گزشتہ شب خود کشی کی۔ واقعے کے وقت اس کے دو دوست اس کے فلیٹ میں موجود تھے جنہوں نے علی الصبح 4بجے اس کی لاش پنکھے سے جھولتی دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس کو جائے وقوعہ سے سیجل شرما کا لکھا ہوا ایک خط بھی ملا جو اس نے خودکشی کرنے سے قبل تحریر کیا۔ اس خط کے مندرجات تاحال سامنے نہیں آ سکے۔ ابتدائی طور پر پولیس نے سیجل شرما کی موت کو حادثاتی موت قرار دے دیا ہے تاہم اس معاملے پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Exit mobile version