کراچی (سچ نیوز)ٹی وی کے معروف اداکار عابد علی کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کردیاگیا۔فنکاروں نے اداکار کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکار عابدعلی کو طبیعت ناساز ہونے پر نجی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا،معروف اداکار کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکار عابد علی یرقان کے مرض میں مبتلا ہیں ،فنکاروں نے اداکار کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کردی۔