معروف اداکار انوپم کھیر نے مقبوضہ کشمیر میں ’بھارتی دہشت گردی‘ پر ایسا پیغام جاری کر دیا کہ پاکستانیوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا

معروف اداکار انوپم کھیر نے مقبوضہ کشمیر میں ’بھارتی دہشت گردی‘ پر ایسا پیغام جاری کر دیا کہ پاکستانیوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا

نئی دہلی (سچ نیوز) بھارتی پارلیمینٹ میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق ہونے والے اجلاس میں مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق چار بل پیش کئے اور پھر مقبوضہ کشمیر کا ریاستی درجہ اور کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا صدارتی فرمان بھی جاری کر دیا۔پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان بھارت کے اس اقدام کی شدید مذمت کر رہے ہیں جبکہ بھارتی انتہاءپسند اس اقدام پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ہیں لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ امن کے سفیر سمجھے جانے والے کچھ اداکار بھی اس اقدام کو سراہ رہے ہیں جس پر پاکستانی ناصرف شدید غم و غصے میں مبتلا ہیں بلکہ انہیں خوب آڑے ہاتھوں بھی لے رہے ہیں۔ معروف اداکار انوپم کھیر بھی بھارت کے اس اقدام پر خوش دکھائی دئیے جنہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا” مسئلہ کشمیر کے حل کا آغاز ہو گیا ہے۔“

Exit mobile version