معروف اداکارہ نے پانچویں شادی کرلی

معروف اداکارہ نے پانچویں شادی کرلی

نیویارک( سچ نیوز ) امریکی اداکارہ پامیلا اینڈرسن نے 52سال کی عمر میں پانچویں شادی کر لی۔ میل آن لائن کے مطابق اداکارہ نے یہ شادی 74سالہ فلم پروڈیوسر جان پیٹرز کے ساتھ کی ہے۔ پامیلا اور جان کا 35سال قبل معاشقہ تھا۔ اس کے بعد دونوں کی راہیں جدا ہوئیں اور پامیلا نے اس دوران ایک سے زائد شادیاں کیں۔ اب بالآخر ان کی 35سال پرانی محبت ایک بار پھر جوش میں آئی اور دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق پامیلا اور جان کی شادی کی تقریب امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر میلیبو میں گزشتہ پیر کے روز ہوئی۔ شادی کی تقریب میں دونوں کے بچے بھی شامل تھے۔ جان پیٹر کی بھی یہ پانچویں شادی ہے۔ شادی کے بعد جان نے ہالی ووڈ رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”میں جس عورت سے چاہتا شادی کر سکتا تھا لیکن میں ہمیشہ سے پامیلا کے ساتھ شادی کرنے کا خواہش مند تھا۔ میرے اردگرد ہر طرف خوبصورت لڑکیاں ہیں۔ میں ان میں سے کسی کا بھی انتخاب کر سکتا تھا، لیکن 35سال سے میری شدید خواہش تھی کہ پامیلا میری دلہن بنے۔ پامیلا نے جان پیٹر سے اپنی محبت پر ایک نظم لکھی ہے جس میں اس نے بتایا ہے کہ کیسے وہ بھی ہمیشہ سے جان پیٹرز کی محبت میں گرفتار رہی اور اسے جب بھی ضرورت پڑی، جان اس کی مدد کے لیے ہمیشہ موجود رہا۔

Exit mobile version