اسلام آباد (سچ نیوز) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہاہے کہ ہم نے کوئی ڈیل نہیں کرنی معاہدے کی پاسداری کریں گے ، تمام صورتحال وزیر اعظم عمران خان خود مانیٹر کررہے ہیں، اگر یہ معاہدہ توڑیں گے توتباہی کے خود ذمہ دار ہونگے۔جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع پرویزخٹک نے کہا کہ معاہدے کی خلاف ورزی کوئی بھی کرے قانونی چارہ جوئی ہوگی ، معاہدے پر رہبر کمیٹی میں شامل تمام جماعتیں متفق ہوچکی ہیں۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہم نے معاہدہ کیاہے اوراس کی پاسدار ی کریں گے ، ہم نے کوئی ڈیل نہیں کرنی معاہدے کی پاسداری کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام صورتحال وزیر اعظم عمران خان خود مانیٹر کررہے ہیں، اگر یہ معاہدہ توڑیں گے توتباہی کے خود ذمہ دار ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ کل کور کمیٹی کے اجلاس میں صورتحال پر غور کیا جائے گا ۔