قاہرہ (سچ نیوز) مصر کی سکیورٹی فورسز نے الجیزہ اور شمالی سیناءمیں مختلف آپریشنز کے دوران 40 مشتبہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ یہ آپریشن الجیزہ میں ہونے والے ویتنام کے سیاحوں کی بس پر ہونے والے بم دھماکے کے ایک روز بعد کیے گئے ہیں، اس حملے میں 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ضرور پڑھیں: چیئر مین پی سی بی احسن مانی نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو مکمل اختیار دے دیا
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کی وزارت داخلہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ جن مشتبہ دہشتگردوں کو مارا گیا ہے ان کا الجیزہ حملے سے کیا تعلق تھا۔ مصر کی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے الجیزہ میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں پر چھاپے مار کر 30 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔ یہ دہشتگرد مختلف سرکاری عمارتوں اور سیاحوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔سکیورٹی فورسز نے 10 دہشتگردوں کو شمالی سیناءمیں مارا ہے۔ یہ وہ علاقہ ہے جہاں داعش متحرک ہے اور اس کی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔