ممبئی(سچ نیوز) نامور بالی ووڈ کوریوگرافر اورمقبول ڈانس شو ’’ڈانس انڈیا ڈانس‘‘ سیزن ون کے ونر سلمان یوسف خان پر خاتون نے ایک سے زائد بار جنسی ہراسانی کاالزام لگایاہے،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق کوریوگرافر اور ڈانسر سلمان یوسف خان کے خلاف ایک خاتون ڈانسر نے ممبئی کے اوشیوارا پولیس سٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے جس میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ سلمان یوسف اور ان کے کزن نے انہیں ایک سے زائد بار جنسی طور پر ہراساں کیا اوربدسلوکی کی۔خاتون ڈانسر(شناخت ظاہر نہیں کی گئی) کی جانب سے درج کرائی جانے والی ایف آئی آر کے مطابق ان کی سلمان سے پہلی ملاقات ممبئی کے علاقے اوشیوارا اندھیری میں ایک کافی شاپ میں ہوئی تھی جہاں سلمان نے انہیں دبئی کے ’’بالی ووڈ پارک‘‘میں ان کے ساتھ پرفارم کرنے کی پیشکش کی تھی،بعد ازاں سلمان نے انہیں گھر چھوڑنے کی پیشکش کی اور اسی دوران انہیں نامناسب انداز میں چھوا۔دوسرا واقعہ ایئرپورٹ پر پیش آیا جب سلمان نے انہیں اپنے کزن سے متعارف کروایا اس وقت سلمان اور ان کے کزن نے انہیں ایئرپورٹ سے واپسی پر کار میں دوبارہ نامناسب طریقے سے چھوا۔ متاثرہ خاتون کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعے کے چند روز بعد سلمان اور اس کی ٹیم نے انہیں ہراساں کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ بعد ازاں سلمان نے زبردستی ان کے ساتھ معاہدہ ختم کرکے انہیں ممبئی روانہ کردیا۔ایشورا پولیس سٹیشن ممبئی نے خاتون ڈانسر کی درخواست پر سلمان یوسف خان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔
مشہور بالی ووڈ کوریوگرافر سلمان یوسف پر خاتون کو ایک سے زائد بار جنسی ہراساں کرنے پر مقدمہ درج
مشہور بالی ووڈ کوریوگرافر سلمان یوسف پر خاتون کو ایک سے زائد بار جنسی ہراساں کرنے پر مقدمہ درج
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023