مردان (سچ نیوز) مردان میں پشتو ڈراموں کی مشہور اداکارہ لبنیٰ عرف گلالئی کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ہم نیوز کے مطابق پولیس کو گزشتہ پانچ ماہ سے مطلوب ملزم نواب نے دیگر ساتھیوں سمیت مقامی اداکارہ کو مبینہ طور پر تشدد کے بعد قتل کیا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی پستول بھی برآمد کرلی گئی ہے۔حکام نے بتایا کہ واقعے میں ملوث چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔مقتولہ شادی شدہ تھیں اور عمران نامی شخص کے ساتھ ان کا ایک بیٹا بھی تھا تاہم وہ ان سے ناراضی کے باعث اپنی بہن سبرینا کے ساتھ پشاور میں مقیم تھیں۔