لاہور (سچ نیوز ) مسلم لیگ کے رہنما سردارایاز صادق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن مولانا فضل الرحمان کو ووٹ دے گی۔
دنیا نیوز کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن مولانا فضل الرحمان کو ووٹ دے گی،مولانا فضل الرحمان کے ووٹ اعتزازاحسن سے زیادہ ہیں،اپوزیشن کے اجلاس میں طے پایاتھاہرفیصلہ مشاورت سے ہوگا، کوشش کی کہ تمام معاملات اتفاق رائے سے ہوں،پیپلزپارٹی نے اعتزازاحسن کے نام پرمشاورت نہیں کی ہے،مسلم لیگ(ن)نے اپنا وعدہ پوراکیا ہے، پیپلزپارٹی نے شہبازشریف کوووٹ نہیں دیاتھا،پیپلزپارٹی نے جلد بازی میں اعتزازاحسن کا نام دیا ہے، اپوزیشن نے مولانا فضل الرحمان کے نام پراتفاق کیاتھا۔