”مسلم لیگ ن سے اتحاد ۔۔۔“چودھری منظور نے ایسا ٹھینگا دکھایا کہ لیگی رہنماﺅں کی پریشانی کی انتہا نہ رہے گی

”مسلم لیگ ن سے اتحاد ۔۔۔“چودھری منظور نے ایسا ٹھینگا دکھایا کہ لیگی رہنماﺅں کی پریشانی کی انتہا نہ رہے گی

لاہور (سچ نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنما چودھری منظور احمد نے کہاہے کہ ضمنی انتخابات حکومتیں ہی جیتا کرتی ہیں، ہم ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی خواہش پر سیٹ ایڈ جسٹمنٹ توکر سکتے ہیں لیکن مسلم لیگ ن سے اتحاد نہیں ہو سکتا ، حکومت کے عوام مخالف فیصلوں کے خلاف کھڑے ہونگے ۔دنیانیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے چو دھری منظور احمد نے کہا کہ ہم تو پہلے بھی اپوزیشن میں تھے اور اب بھی اپوزیشن میں ہیں، فرق یہ پڑا ہے کہ تحریک انصاف حکومت میں چلی گئی ہے اورسابق حکومتی اتحاد اپوزیشن میں آگیاہے ، مسلم لیگ ن کی جانب سے جو لوگ ضمنی انتخابات میں اتحاد کا پیغام لیکر آئے ہیں ان کوابھی سمجھ نہیں آرہی کہ کرنا کیا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات حکومتیں ہی جیتا کرتی ہیں، ہم ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی خواہش پر سیٹ ایڈ جسٹمنٹ توکر سکتے ہیں لیکن اتحاد نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ذمہ دارانہ اپو زیشن کی ہے ۔ اس وقت جو الزام ہم پر مسلم لیگ ن لگا رہی ہے یہ الزامات تحریک انصاف بھی لگاتی رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ ، اٹھارویں ترمیم ،ٹیکس اور مہنگائی پر ہم ڈٹ کر اپوزیشن کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا اس وقت کوئی اتحاد نہیں ہے ،شہباز شریف نے بھی قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران حکومت کی کوئی خاص مخالفت نہیں کی بلکہ کہا ہے کہ ہم کئی ایشوز پر حکومت کی حمایت کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کے خلاف جو فیصلے کرے گی اس کے خلاف ہم کھڑے ہونگے ۔چودھری منظور کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ ن کی جانب سے غلط باتیں پھیلائی جارہی ہیں اور اس کو پیپلزپارٹی کی مجبوریاں کہا جارہاہے ، اگر مجبوریاں ہیں تو مسلم لیگ ن کی مجبوریاں ہم سے زیادہ ہیں ،میاں نوازشریف کی گرفتاری اور رہائی کے بعد مکمل خاموشی چھائی ہوئی ہے اور وہ بیانیہ ہی غائب ہوگیاہے ۔

Exit mobile version