اسلام آباد (سچ نیوز )اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ میں مسلم لیگ ن کے دور کے آڈٹ پیراز نہیں دیکھوں گا اورکسی کی طرفداری نہیں کریں گے،ہمارا مشن بلا امتیاز احتساب ہوگا۔پبلک اکاونٹس کمیٹی کے پہلے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا احترم کرتے ہیں لیکن نیب کورٹ کے فیصلے سے اختلاف ہے، ناانصافی اور زیادتی ہو رہی ہے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ میں مسلم لیگ ن کے دور کے آڈٹ پیراز نہیں دیکھوں گا، اس کے لیے علیحدہ کمیٹی بنائیں گے، جب ن لیگ کے دور کے پیراز ہوں میں اجلاس کی صدارت نہیں کروں گا۔انہوں نے تجویز دی کہ ابھی وقت ہے کہ 3 سے 4 سب کمیٹیاں بنادی جائیں،جو صرف مسلم لیگ ن دور کے آڈٹ کیلئے بنائی جائیں،میں ان میں سے کسی کمیٹی کا حصہ نہیں بنوں گا۔