کراچی (سچ نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے آپس میں وٹہ سٹہ کیا ہوا تھا کہ میں اقتدا ر میں آﺅں گاتو میں تمہیں بچاﺅں گااور جب تم اقتدار میں آﺅ گے تو تم مجھے بچا لینا،آئین میں ایسی کوئی بات نہیں کہ پی اے سی کی چیئر مین شپ اپوزیشن کو ہی دی جائے ۔جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “ میں گفتگوکرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ پہلی مرتبہ ایسا ہواہے کہ سندھ میں کلیم امام کی میرٹ پر بطور آئی جی تقرری ہوئی ہے اور اس سے کراچی اور سندھ میں بہتری آئیگی ۔ پاکستان میں تعلیم کی کمی ہمیں تباہی کی جانب لے جارہی ہے ۔ تحریک انصاف کی حکومت کی توجہ کا مرکز تعلیم ، صحت اور زراعت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں ایسی کوئی بات نہیں کہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئر مین شپ اپوزیشن کے پاس جائے ۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے آپس میں وٹہ سٹہ کیا ہوا تھا کہ میں اقتدا ر میں آﺅں گاتو میں تمہیں بچاﺅں گااور جب تم اقتدار میں آﺅ گے تو تم مجھے بچا لینا ۔ اس لئے مسلم لیگ ن کی دور حکومت میں پیپلز پارٹی کوچیئر مین شپ دی گئی اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں چودھری نثار پی اے سی کے چیئر مین بنے ۔