دورے کے موقع پر چیف ایڈیٹر عظمت خان داودزئی، ایڈیٹر گل احمد اور دیگر رپورٹرز کے ساتھ ملاقات ہوئی۔
پشاور(چیف اکرام الدین) پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی کی روزنامہ پیغامات پشاور آفس کا دورہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے روزنامہ پیغامات پشاور آفس کا دورہ کیا دورے کے موقع پر چیف ایڈیٹر عظمت خان داودزئی، ایڈیٹر گل احمد مروت، چیف رپورٹر محمد طاہر، بشیر لالا، حشمت، صحافی عاقیب، آصف اقبال، حشمت خان، اور دیگر رپورٹرز کے ساتھ ملاقات ہوئی اس موقع پر صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا کہ صحافی ملک و قوم کے پاسبان ہے اور ریاست کا چوتھا ستون ہے صحافیوں کے بغیر ملکی ترقی نا ممکن ہے انہوں نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی کے ساتھ اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اہم اقدامات کرے اس موقع پر چیف ایڈیٹر عظمت خان داودزئی، ایڈیٹر گل احمد مروت اور دیگر صحافیوں نے مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان کا شکریہ ادا کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔