نئی دہلی (سچ نیوز) بھارت میں عالمی شہرت یافتہ اسلامی ادارے دیوبند کی طرف سے ایک نئے فتویٰ میں مسلمان خواتین کا مردوں کے ساتھ بارات میں جاناناجائز قرار دے کر اس سے بچنے کی تاکید کی گئی ہے۔ اس سے قبل شادی کی تقریب میں خواتین اور مردوں کے ایک ساتھ کھانا کھانے کو ناجائز بتایا گیا تھا، ڈیڑھ ماہ قبل خواتین کے لئے نیل پالش لگانا بھی غیر شروعی قرار دیا جاچکا ہے۔