بیجنگ(سچ نیوز)چین نے ایک دفعہ پھر اعلان کیاہے کہ مسعود اظہر کے خلاف اگرکوئی بھی نئی قرار دادلانے کی کوشش کی گئی تو ہم اسکی مخالفت کرینگے کیونکہ ایسا اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے طے شد ہ بین الاقوامی قوانین و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی ہوگی ،مسعوداظہر پر ہمارا موقف واضح اور غیر متزلزل ہے ، چین اس معاملے پر متعلقہ ممالک سے مسلسل رابطے میں ہے .مولانا مسعود اظہر کے معاملے کو اقوام متحدہ کی قرارداد1267کے عین مطابق حل کیا جانا چاہیے ،چین شق نمبر1267پر ہر صورت عمل درآمد کرے گا ،اس معاملے پر تمام ممالک کو باہمی تعاون کرنا چاہیے ، مولانا مسعود اظہر کے معاملے پر اقوام متحدہ کے اصول وضوابط واضح ہیں ، چین کے خود مختار علاقے سنکیانگ میں جو تعلیمی وتربیتی مراکز قائم ہیں ان کا مقصد انتہائی واضح ہے .
چینی مذہبی آزادی وخودمختاری پر مکمل یقین رکھتا ہے ، چین میں 20ملین مسلم کمیونٹی اور35ہزار کے قریب مساجد ہیں ، چین امید کرتا ہے کہ متعلقہ ممالک کا میڈیا ذمہ دارانہ رویہ اپنائے ، غلط خبروں کو نشر کرنے سے گزیر کرے گا۔تفصیلات کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکھانگ نے بدھ کو پریس بریفنگ میں صحافیوں کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مولانا مسعوداظہر بارے چین کا موقف انتہائی واضح اور غیر متزلزل ہے۔انہوں نے میڈیا سے گلہ کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا غیر ذمہ دارانہ رویہ چھوڑ کر مثبت رویہ اپنائے اور خبروں بارے جانچ پڑتال کر کے انہیں نشر کرے۔