استنبول(سچ نیوز)ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل ہونا چاہئے، ہٹ دھرمیوں پر مبنی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے، مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرینہ تنازع ہے،مسئلہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے بعد حل ہو سکتا ہے، ہٹ دھرمیوں پر مبنی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہیں، ترک صدرنے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس فلسطین کا دل ہے۔