نیو یارک (سچ نیوز) مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس ختم ہوگیا ہے جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ چین کے مستقل مندوب اس معاملے پر میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل کشمیر کا معاملہ سلامتی کونسل میں آخری بار 1971 میں زیر بحث آیا تھا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خط اور چین کی درخواست پر طلب کیا گیا جس کی تمام رکن ممالک نے حمایت کی تھی۔ اجلاس میں اقوام متحدہ کے شعبہ امن سازی و سیاسی امور کے حکام نے کشمیر کے مسئلے پر بریفنگ دی ۔ اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام نے سلامتی کونسل کو کشمیر میں موجودہ حالات اور ایل اوسی کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کا اجلاس کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی اور انسانی حقوق کی پامالی پر بلایا گیا ۔ بھارت نے سلامتی کونسل کا اجلاس رکوانے کی سر توڑ کوشش کی لیکن کونسل کے تمام رکن ممالک نے اجلاس بلانے کی حمایت کی، پاکستان یا بھارت میں سے کسی کو بھی اس اجلاس میں نہیں بلایا گیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مذکورہ اجلاس میں سلامتی کونسل کی میزپرکوئی قرارداد نہیں تھی ، کونسل نے ہی یہ فیصلہ کرنا ہے کہ آگے کیسے چلنا ہے۔ سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس ختم ہونے کے بعد میٹنگ روم کے باہر ڈائس لگادیا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اجلاس کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی۔ نجی ٹی وی کے نمائندے کے مطابق مسئلہ کشمیر پر ہونے والے اجلاس کی کارروائی کے حوالے سے چین کے مستقل مندوب میڈیا کو آگاہی دیں گے۔
مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس ختم، چین کی جانب سے بریفنگ دیے جانے کا امکان
مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس ختم، چین کی جانب سے بریفنگ دیے جانے کا امکان
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024