اسلام آباد(سچ نیوز )حکومت اس وقت سادگی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ،اس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مری کے گورنر ہاوس کو عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کیا تو سینئر صحافی انصاف عباسی نے ایسی بات کی نشاندہی کردی کہ حکومت کا جھوٹ پکڑا گیا ۔
تفصیل کے مطابق دو دن قبل گورنر پنجا ب چوہدری محمد سرور نے مری کا گورنر ہاوس عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق مری کا گورنر ہاوس گورنر پنجاب کے حکم پر کھولا گیا ،انہوں نے خود بھی اس موقع پر گورنر ہاوس کا دورہ کیا اور مختلف احکامات جاری کیے۔ان کا کہنا تھا کہ گورنر ہاوس مری عوام کے لیے صبح دس بجے سے شام چھ بجے تک کھلا رہے گا ۔تاہم اس حوالے سے انصار عباسی کا کہنا ہے کہ جس گورنر ہاوس کی بات ہو رہی ہے وہ وہاں ہے ہی نہیں۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انصار عباسی نے کہا کہ مری میں آج ایک ایسے گورنر ہاوس کو عوام کے لیے کھول دیا گیا جو وہاں موجود ہی نہ تھا۔ جس جگہ کو عوام کے لیے کھولا گیا وہ بھور بن میں واقع فارسٹ گیسٹ ہاوس ہے۔