راولپنڈی(سچ نیوز) ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والی مریم نواز اورر کیپٹن صفدر نے جیل میں دوسرے دن صبح سویرے چہل قدمی کی ۔ہم نیوز کے مطابق نوازشریف اور مریم نواز کو جیل میں قیدیوں والا لباس پہننے کے لیے دے دیا گیا ہے جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو پہلے ہی قیدیوں کا لباس دیا جا چکا ہے جو انہوں نے پہن رکھا ہے۔نواز شریف نے جیل میں دوسرے دن اپنے فیملی ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق پرہیزی ناشتہ کیا، نواز شریف کے علاوہ مریم نواز اور کیپٹن صفدر نے جیل میں صبح سویرے چہل قدمی بھی کی ہے۔