ممبئی(سچ نیوز)بالی ووڈ کی معروف سری لنکن نژاد اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہا ہے کہ وہ مذہبی رجحانات کی مالک ہیں اور اپنے مذہب پر کاربند ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران بتایا کہ بچپن میں ان کی خواہش تھی کہ وہ نن بنیں، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ انکی سوچ میں انقلابی تبدیلی آئی اور انھوں نے نن بننے کی بجائے بالی ووڈ فلم انڈسٹری کا رخ کیا۔اداکارہ نے بتایا کہ انھوں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچاتھا کہ وہ اداکارہ بنیں گی تاہم اس سب کے باوجود وہ اپنے عقائد پر کاربند ہیں۔