جہلم ( سچ نیوز ) محکمہ واپڈا آیسکو کی غفلت یا لاپرواہی محکمہ واپڈا نے آسان حل ڈھونڈھ لیا بجلی کا پول شارٹ ہوا تو اس پر پینا فلیکس لگا دیا کہ کھمباشارٹ ہے اس سے دور رہیںمحکمہ واپڈا آیسکو کا انوکھا کارنامہ پچھلے
کافی دنوں سے منگلا روڈ کیانی سٹریٹ کے باہر بجلی کا پول شارٹ ہے جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتا ہے اس پول کے ساتھ لگ کر پچھلے دنوں چند جانور بھی مر چکے ہیں لیکن واپڈا اہلکاروں نے ٹھیک کرنے کی بجائے پینا فلیکس لکھا کر ٹانگ دیا کہ کھمبا شارٹ ہے اس سے دور رہیں اس کے علاوہ اور کوئی حل شاید واپڈا کے پاس نہیں مقامی رہائشیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ یہ پول گلی کی نکڑ پر نسب ہے جہاں ہر وقت لوگوں کی آمدو رفت رہتی ہے کسی وقت بھی کوئی جانی نقصان ہو سکتا ہے اس کو فوری ٹھیک کر کے ہماری جانوں کا تحفظ کیا جائے اہل علاقہ کی چیرمین واپڈا (ر) جنرل مزمل سے پول کو فلفور ٹھیک کرنے کی اپیل کی ہے اور ان تمام اہلکاروں کے خلاف محکمانہ غفلت برتنے پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے