اسلام آباد(سچ نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ اگرمیں نےکوئی غلط کام کیا ہےتونیب تحقیقات کرے،حکومت میرامعاملہ نیب میں بھیج دے، اگریہ الزامات ثابت کردیں توسینیٹ سےاستعفیٰ دے دوں گا۔نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے پروگرام ’’سوال عوام کا‘‘ میں گفتگو کر تے ہو ئے ن لیگ کے سینئر رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ اگرمیں نےکوئی غلط کام کیا ہے تونیب تحقیقات کرے،پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی عوام کےسامنےہے،حکومت نےگیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فوادچودھری نےمجھ پربےبنیادالزامات لگائے ہیں، میں نے پی آئی اےسےایک روپےکاعلاج نہیں کروایا،میراعلاج پی آئی اےنہیں حکومت پاکستان نےکرایا،میری تقریروں کےبعدیہ انتقامی کارروائیوں پراترآئے ہیں،اگرمیں نےکوئی غلط کام کیا ہے تو نیب تحقیقات کرے۔ انہوں نے کہا کہ مجھےپی آئی اےکوچھوڑےہوئے 20سال ہوچکے ہیں،حکومت میرامعاملہ نیب میں بھیج دے، اگریہ الزامات ثابت کردیں توسینیٹ سےاستعفیٰ دے دوں گا۔انہوں نے کہا کہ مجاہداللہ میرےبھائی ہیں وہ کبھی پی آئی اےمیں نہیں رہے،اس وقت میراصرف ایک بھائی پی آئی اےمیں ہے،میرےبھائی 40 سال پہلےپی آئی اےمیں بھرتی ہوئےتھے،میرے 3بھائی پی آئی اےسے پہلے ہی ریٹائرڈ ہو چکے ہیں۔سینیٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ الیکشن شفاف ہوتے توپی ٹی آئی اپوزیشن میں ہوتی جبکہ گرتی ہوئی معیشت کی ذمہ دار(ن) لیگ کو قرار نہیں جا سکتا،عمران خان نےکہاتھاحکومت میں آئےتو200 ارب ڈالرآجائیں گے ، اب بتایا جائے وہ 200 ارب ڈالر کہاں ہیں ؟۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نےبنی گالامیں ناجائزتعمیرات کیں ہیں، نئےپاکستان میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں،خیبرپختونخوا میں 5ہزاردرخت بھی نظرنہیں آتے۔سینیٹر مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ لندن فلیٹس نوازشریف کےنام پرنہیں ہیں، لندن فلیٹس جب خریدےگئےان کی مالیت 12 کروڑتھی۔