’’مجھے بچپن میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ‘‘معروف بھارتی اداکار نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

’’مجھے بچپن میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ‘‘معروف بھارتی اداکار نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

نئی دہلی( سچ نیوز )بھارت میں خواتین  اور کم سن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی  کے بڑھتے ہوئے  واقعات نےپورے ہندوستان کو خوفزدہ کیا ہوا ہے جبکہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری  میں ہونے والےریپ کے واقعات  تواتر کے ساتھ  انڈین میڈیا کی زینت بنتے ہیں تو دوسری  طرف کچھ عرصہ قبل بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور فنکاروں  کی  جانب سےشروع کی جانےوالی’’می ٹو ‘‘مہم نےبرصغیر  پاک وہند کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں شہرت  حاصل کی تھی  تاہم  اب  بھارتی  فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار نے  بھی انکشاف  کیا  ہے کہ اُنہیں  بھی  بچپن میں جنسی  زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا ،بھارتی اداکار کے اس انکشاف  کے بعد ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر بچوں کے ساتھ ہونے  والی جنسی زیادتی کے خلاف  بھارتی شہریوں  نے آواز بلند کرنا شروع  کر  دی ہےبھارتی میڈیا کے مطابق ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی مشہور ترین فلم ’ارجن ریڈی‘میں اداکاری کے  جوہر دکھانے والے  تیلگو فلموں کےمعروف  اداکار اور دو مرتبہ بیسٹ کامیڈین کا  ایوارڈ حاصل  کرنے والے راہول رام کرشن نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بچپن میں اُن کے ساتھ بدفعلی کی گئی تھی،مجھے نہیں معلوم کہ اس سلسلہ میں اپنے غم کے بارے میں کیا کہوں؟سوائے اس کے کہ ایسا کیوں ہے؟جس کو میں خود جاننا چاہتا ہوں، یہ سب کچھ تکلیف پہنچانے والا ہے ۔اُنہوں نے  کہا کہ میں اپنے ساتھ ہونے والے اس گھناؤنے جرم کے ساتھ زندگی  گذار رہا ہوں ،یہاں کہیں بھی انصاف نہیں ملتا ،صرف پل بھر کا آرام ہے،اپنے آدمیوں کو اچھا بننا سکھائیں ۔ راہول رام کرشن کا کہنا تھا کہ میری تمام لوگوں سے گذارش ہے کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اوران کے طرزِ عمل میں ہونے والی  تبدیلیوں پر بھی نگاہ رکھیں۔تاہم راہول رام کرشن نے  یہ نہیں بتایا کہ بچپن میں ان کے ساتھ کس  نے  زیادتی کی اور جب  ان کے ساتھ جنسی درندگی کا یہ شرمناک  واقعہ پیش آیا اس  وقت  ان کی  عمر کتنی تھی؟۔

Exit mobile version