”مجھے اس بات کی ذرا بھی توقع نہ تھی کہ نئے پاکستان میں ۔۔۔“معروف صحافی ارشاد بھٹی نے ایسی بات کہہ دی کہ تحریک انصاف کے کارکن افسوس میں ڈوب جائیں گے

”مجھے اس بات کی ذرا بھی توقع نہ تھی کہ نئے پاکستان میں ۔۔۔“معروف صحافی ارشاد بھٹی نے ایسی بات کہہ دی کہ تحریک انصاف کے کارکن افسوس میں ڈوب جائیں گے

اسلام آباد (سچ نیوز )معروف تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں مجھے دو تین باتوں کی توقع نہیں تھی ،ساہیوال میں وزیراعلیٰ پنجاب کے پروٹوکول کی وجہ سے بچی کا انتقال ہو گیا ،پاکپتن میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی آمد پر کرفیو کا سما ں تھا ،شیخ رشید کی موٹر سائیکل سواروں کو وارننگ ،سعید رفیق کی تعریف پر شیخ رشید کی افسران کے ساتھ بدتمیزی ۔انہوں نے کہا کہ مجھے نئے پاکستان میں یہ بھی توقع نہیں تھی کہ عمران خان پہلے وزیراعظم ہاوس میں ملٹری سیکریٹری کے گھر میں شفٹ ہوئے اور اب ہر روز بنی گالا جاتے ہیں ،اگر وزیراعظم کو بنی گالا میں سیکیورٹی تھریٹس ہیں تو پھر وہاں کای کرنے جاتے ہیں ۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ آج یہ باتیں اس لیے شہ سرخیوں کا حصہ ہیں کیونکہ ماضی میں عمران خان اس طرح کے اقدامات کی مخالفت کرتے رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے ہیلی کاپٹر کا خرچہ پچپن روپے بتا یا تو مجھے بھی ایک ہیلی کاپٹر دے دیں میں ساٹھ روپے دو ں گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ نئے پاکستان میں کسی شہری کو تھپڑ مارنے کی قیمت پانچ لاکھ روپے اور بیس مریضوں کا علاج ہے ،جس ارسطو نے یہ مشورہ دیا اسے میں چھ لاکھ روپے دیتا ہوں اور چالیس مریضوں کا علاج کراﺅں گا ،وہ مجھ سے تھپڑ کھالیں ۔

Exit mobile version