ممبئی (سچ نیوز) بالی ووڈ کی متنازعہ ترین اداکارہ راکھی ساونت نے بھی شادی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ان کی شادی 31 دسمبر کو بھارت کے سوشل میڈیا ’سٹار‘ دیپک کلال کے ساتھ ہوگی۔ راکھی ساونت کو تو ہر کوئی جانتا ہے لیکن دیپک کے بارے میں شاید پاکستانی اتنا زیادہ نہ جانتے ہوں، تو ان کے تعارف کیلئے اتنا ہی کافی ہے کہ موصوف پاکستان کے ناصر خان جان سے بھی چار ہاتھ آگے ہیں۔راکھی ساونت کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کا دعوت نامہ شیئر کیا گیا ہے جس میں انہوں نے اپنی شادی کے حوالے سے معلومات دی ہیں۔ انہوں نے اپنے کارڈ میں اعلان کیا ہے کہ وہ 31 دسمبر 2018 کو امریکی شہر لاس اینجلس میں 5 بج کر 55 منٹ پر دیپک کلال کے ساتھ شادی کریں گی۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی جانب سے تصدیق کیلئے راکھی ساونت سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ان کے ہونے والے شوہر امریکہ میں شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آخر انہیں دیپک کلال میں ایسا کیا نظر آیا جو وہ شادی کیلئے تیار ہوگئیں تو راکھی ساونت نے کہا کہ دیپک ایک شائستہ شخص اور اچھی روح ہیں، تو میں نے سوچا کہ کیوں نہیں ۔ میں نے سوچا کہ آج کل ہر کوئی شادی کر رہا ہے تو مجھے بھی کر ہی لینی چاہیے۔جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کہیں وہ شادی کا پرینک تو نہیں کر رہیں تو راکھی ساونت نے کہا کہ اس بار وہ سنجیدہ ہیں اور لوگوں کو بھی اس بار ان کے معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔
متنازعہ اداکارہ راکھی ساونت کی شادی کی تاریخ بھی مقرر ہوگئی، لڑکا کون ہے؟ جان کر آپ بھی کہیں گے اچھا ہی ہوا
متنازعہ اداکارہ راکھی ساونت کی شادی کی تاریخ بھی مقرر ہوگئی، لڑکا کون ہے؟ جان کر آپ بھی کہیں گے اچھا ہی ہوا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023