اسلام آباد: (سچ نیوز) ایف آئی اے کے مطابق پاکستان سے منی لانڈرنگ کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے اکاؤنٹس استعمال ہوئے۔ مقدمے میں ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ، بابر غوری، خواجہ سہیل منصور سمیت دیگر نامزد ہیں جبکہ بانی ایم کیو ایم مفرور ہیں۔
تحریک انصاف حکومت کا منی لانڈرنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے بڑا فیصلہ، بانی متحدہ اور دیگر رہنماؤں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا۔
منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے اے ٹی سی کراچی کو آگاہ کر دیا ہے۔ عدالت نے کیس کی منتقلی کا نوٹیفکیشن طلب کر لیا اور کہا کہ نوٹیفکیشن کے بعد کیس منتقل کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
سرفراز مرچنٹ کی شکایت پر ایف آئی اے میں درج مقدمے میں کہا گیا کہ میٹروپولیس لندن کے مطابق بانی متحدہ کی رہائشگاہ سے برآمد رقوم بھارت نے بغاوت، دہشگردی اور قتل و غارت کیلئے فراہم کی تھی جس کا اعتراف متحدہ رہنما محمد انور اور طارق لندن پولیس کے سامنے کر چکے ہیں۔