اسلام آباد: (سچ نیوز) اپوزیشن جماعتوں نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے سلسلے میں بننے والی کمیٹی کیلئے حکومت کو اپنے اپنے اراکین کے نام دیدے ہیں۔
اپوزیشن کی جانب سے دیئے گئے ناموں میں پیپلز پارٹی کی جانب سے خورشید شاہ، راجا پرویز اشرف، نوید قمر، مسلم لیگ (ن) کی جانب سے احسن اقبال، رانا ثناء اللہ اور رانا تنویر کے نام شامل ہیں۔
انتخابی دھاندلی کمیٹی میں مرتضیٰ جاوید عباسی اور سردار اختر جان مینگل کا نام بھی دیا گیا ہے جبکہ جے یو آئی اور ایم کیو ایم کی طرف سے بھی ایک ایک رکن کمیٹی کا حصہ ہو گا۔
اس سلسلے میں پیپلز پارٹی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت کے 10،10 اراکین کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ تاہم انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کے سربراہ کا تقرر حکومت کرے گی۔
انہوں نے بتایا کہ آج کے اجلاس میں حکومت کیساتھ قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی کی تقسیم پر بھی بات ہوئی۔