ماہرہ خان کی میک اپ کے بغیر تصویر نے سوشل میڈیا پرطوفان برپا کر دیا کیونکہ۔۔۔

ماہرہ خان کی میک اپ کے بغیر تصویر نے سوشل میڈیا پرطوفان برپا کر دیا کیونکہ۔۔۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ماہرہ خان پاکستان کی وہ نامور اداکارہ ہیں جن کے نہ صرف ملک کے اندر بہت سے مداح ہیں بلکہ ملکی سرحدوں کے پار بھی ان کی کارکردگی اور خوبصورتی کوسراہا جاتا ہے ، اور یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ ماہر ہ خان اپنے میدان کی ہر فن مولا ہے۔

وہ ایک پروگرام میزبان ، ماڈل ، نامور اداکارہ اور ان سب سے بڑھ کر ماہر ہ ایک خوبصورت بیٹے کی ماں بھی ہیں۔انہوں نے اپنے کام کا آغاز ایک پروگرام میں میزبان کے طور پر کیا تھا اور لوگوں نے ان کے انداز کوپسند کیا جس کے بعد وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں اور پھر بطور اہم شخصیت اس پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں پر وہ شہرت ملنے سے پہلے کئی اہم شخصیات کا انٹرویو کر چکی تھیں۔ ماہر ہ خان نے جب بالی وڈ میں کام شروع کیا تو ان کی شہرت دوچند ہوگئی ، شارخ خان کے ساتھ ان کی فلم کے بعد ان کے کیئرکا ایک نئے انداز میں آغاز ہوا۔

Exit mobile version