کراچی (سچ نیوز) معروف پاکستانی اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ ماہرہ خان کی عمر زیادہ ہوگئی ہے اور اب وہ ہیروئن بننے کے لائق نہیں ہیں اس لئے انہیں ماں کے کردار کرنے چاہئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹی وی، فلم اور تھیٹر کے مایہ ناز اداکار فردوس جمال حال ہی میں نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے فیصل قریشی کے شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اداکارہ ماہرہ خان کے بارے میں اظہار رائے کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نزدیک ماہرہ خان ہیروئن بننے کے لائق نہیں ہیں۔فردوس جمال نے کہا اگر میری بات کسی کو بری لگے تو معذرت چاہتا ہوں لیکن مجھے نہیں لگتا ماہرہ خان کو اب ہیروئن کے کردار ادا کرنے چاہئیں، وہ ماڈل ہوسکتی ہیں لیکن وہ ایک اچھی اداکارہ ہیں اور نہ ہی ہیروئن۔ فردوس جمال کی اس بات پر میزبان فیصل قریشی معنی خیز انداز میں مسکرادئیے۔فردوس جمال نے کہا کہ ماہرہ کی عمر زیادہ ہوگئی ہے اور اس عمر میں ہیروئنیں نہیں ہوتیں بلکہ ماں کے کردار کئے جاتے ہیں۔ میزبان فیصل قریشی نے کہا کہ ماہرہ کی کوئی فلم ہٹ نہیں ہوئی میری دعا ہے کہ ماہرہ کی اس سال تو کوئی فلم ہٹ ہو کیونکہ ان کی اب تک جتنی بھی فلمیں آئی ہیں چاہے وہ ”ورنہ“ ہو یا”سات دن محبت ان“کوئی بھی باکس آفس پر خاص کامیابی حاصل نہ کرسکی۔
”ماہرہ خان کی عمر زیادہ ہو گئی ہے، اس لئے اب انہیں۔۔۔“ معروف اداکار فردوس جمال نے اداکارہ سے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا
”ماہرہ خان کی عمر زیادہ ہو گئی ہے، اس لئے اب انہیں۔۔۔“ معروف اداکار فردوس جمال نے اداکارہ سے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023