لاہور (سچ نیوز) ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ماہرہ خان بالی ووڈ کی بہت بڑی مداح ہیں، جس کا ثبوت یہ ہے کہ انہوں نے گووندا کے ایک مشہور زمانہ گانے کے الفاظ پر مبنی میگنیٹ (مقناطیس) اپنے فریج کے دروازے پر چپکا رکھا ہے۔حال ہی میں ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں بالی وڈ اداکار گووندا کے مشہور گانے ‘تجھے مرچی لگی تو میں کیا کروں’ کے الفاظ کے ساتھ گووندا کا ایک کارٹون بنا ہوا ہے، جس کے ہاتھ میں ایک سرخ مرچ موجود ہے۔
ماہرہ نے ساتھ میں لکھا، ‘یہ گھر کے فریج پر لگا ہوا میرا پسندیدہ ترین میگنیٹ ہے۔’ماہرہ کی اس پوسٹ پر اداکارہ متھیرا اور بھارتی ٹینس اسٹار سمیت متعدد مداحوں نے بھی کافی دلچسپ تبصرے کیے۔کافی سارے لوگوں نے ماہرہ سے سوال کیا کہ آخر انہوں نے یہ میگینٹ کہاں سے خریدا، انہیں بھی بالکل ایسا ہی چاہیے۔تو دوسری جانب کچھ لوگوں نے انہیں اس بات پر بھی تنقیدکا نشانہ بنایا کہ آخر وہ بالی وڈ کے سحر سے کب باہر نکلیں گی۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان نے 2016 میں شاہ رخ خان کے مدمقابل فلم ‘رئیس’ کے ذریعے بالی وڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔وہ ان دنوں بلال لاشاری کی ہدایات میں فواد خان کے ساتھ اپنی فلم ‘دی لیجینڈ آف مولا جٹ’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔