ماہرہ خان اور مہوش حیات نے پریانکاچوپڑا کو شکست دیدی

ماہرہ خان اور مہوش حیات نے پریانکاچوپڑا کو شکست دیدی

لندن(  سچ نیوز  )بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور خوبرو اداکارہ مہوش حیات نے ایشیا کی پرکشش ترین دس خواتین کی فہرست میں جگہ بنالی ہے اور بالی ووڈ کی میگا سٹار ” پریانکاچوپڑا “ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ اداکارہ ماہر ہ خان مسلسل پانچویں دفعہ اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں ہیں ۔برطانیہ کے جریدے ” ایسٹرن آئی “ کے ایڈیٹر اسجد نذیر نے ایشیا کی 50 پرکشش خواتین کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں ایک مرتبہ پھر سے ماہرہ خان نے اپنی جگہ بنالی ہے ، وہ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ مہوش حیات نے 9 نویں پوزیشن حاصل کر لی ہے ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پریانکا چوپڑا بھی اس فہرست میں شامل ہیں لیکن وہ اس مرتبہ دسویں نمبر پر آئی ہیں ۔ماہرہ خان ایک دہائی کی ٹاپ پرکشش خواتین میں تیسرے نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔دوسری جانب 2019 میں ایشیاءکی سب سے پ±رکشش خاتون کا اعزاز بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے حاصل کیا ہے۔اسی طرح پ±ر کشش خواتین کی فہرست میں دوسرے نمبر پر بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون، تیسرے نمبر پر بھارتی اداکارہ حنا خان اور چوتھے نمبر پر پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان شامل ہیں۔2019 کی سب سے پ±رکشش ایشین خواتین کی فہرست کو آن لائن ووٹوں کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔

Exit mobile version