کولمبس (سچ نیوز) امریکی ریاست اوہائیو میں پولیس نے ایک 64 سالہ آدمی کو 2 کم سن بچیوں کے ساتھ زیادتی کے الزام میں اور 27 سالہ خاتون کو اپنی بچیوں کو جنسی درندے کے حوالے کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق ایک گمنام شخص نے سوشل ورکرز کو فون کرکے 27 سالہ سرینا ہال کی 2 کم سن بیٹیوں کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا۔ سوشل ورکرز نے جب معاملے کی تحقیقات کیں تو یہ بات سامنے آئی کہ سرینا ہال اپنے فیملی فرینڈ 64 سالہ میرین سٹینگ کو اپنی 10 سال سے کم عمر کی بیٹیوں تک رسائی دیتی ہے اور یہ معمر آدمی گزشتہ ایک برس سے بچیوں کا جنسی استحصال کر رہا ہے۔پولیس نے دونوں کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا ہے۔ سٹارک کاﺅنٹی کے پراسیکیوٹر نے میرین سٹینگ پر ریپ اور جنسی استحصال کے 2، 2 الزامات عائد کیے ہیں۔بچیوں کی ماں پر اپنی بیٹیوں کو خطرے میں ڈالنے کے 2 چارجز عائد کیے گئے ہیں۔