کھٹمنڈو(سچ نیوز )نیپال میں ماونٹ ایورسٹ کے قریب واقع لوکالا ایئر پورٹ پر طیارہ دو ہیلی کاپٹر کے ساتھ جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چھوٹا طیارہ ایئر پورٹ سے پرواز بھر رہا تھا کہ اسی دوران وہ رن وے پر سلپ ہو گیا اور گھومتے ہوئے ہیلی پیڈ پر کھڑے دو ہیلی کاپٹروں سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں ، ہلاک ہونے والوں میں طیارے کا معاون پائلٹ اور دو پولیس اہلکار شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں طیارے کا پائلٹ اور دو سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں ۔جنہیں علاج کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔طیارے میں مجموعی طور پر چھ افراد سوار تھے ۔
مارچ کے مہینے میں سیاح بڑی تعداد میں ماونٹ ایورسٹ کی سیر کرنے کیلئے اس علاقے کا رخ کرتے ہیں جس کے باعث وہاں پر سیاحوں کی حفاظت اور ریسکیو آپریشن کیلئے ہیلی کاپٹرز موجود رہتے ہیں ۔لوکالا کا ایئر پورٹ دنیا کے خطرناک ترین ہوائی اڈوں میں شامل ہوتاہے جس کے رن وے کی لمبائی کم ہے اور اس پر لینڈنگ اور پرواز بھرناکافی مشکل ہے ۔ماونٹ ایورسٹ کے نزید طیارہ دو ہیلی کاپٹرز سے ٹکرا گیا اور پھر ۔۔۔