پشاور: (سچ نیوز ) وزیر دفاع پرویز خٹک مشکل میں پڑ گئے، مالم جبہ ریزورٹ کو لیز پر دینے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا۔ نیب نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو 25 اکتوبر کو طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق نیب نے مالم جبہ ریزورٹ کو لیز پر دینے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔ سابق وزیر اعلیٰ کے پی پرویز خٹک کے خلاف تحقیقات میں تیزی بھی تیزی آ گئی۔ نیب نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو 25 اکتوبر کو طلب کر لیا۔
مالم جبہ اراضی لیز پر دینے کے وقت اعظم خان سیکرٹری سیاحت کے پی تھے۔