پشاور(سچ نیوز )مالم جبہ اراضی لیز کیس میں تحریک انصاف کے سینٹر محسن عزیز نیب پشاور کے دفتر میں پیش ہوئے، جہاں انہیں سوالنامہ دے دیا گیا۔نیب کے مطابق اراضی کو لیز پر دینے کے وقت محسن وزیز خیبرپختونخوا انوسٹمنٹ بورڈ کے چیئرمین تھے، پرویز خٹک اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری بھی اپنے بیانات رکارڈ کراچکے ہیں۔سینیٹر محسن عزیز کا کہنا ہے کہ گواہ کے طور پر بلایا گیا، یہ پراجیکٹ کیسے ہوا؟، اس میں کیا کردار تھا؟، یہ پوچھا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ آزادانہ ماحول میں سوال جواب ہوئے، صرف سرمایہ کاروں اور حکومت کو ملانے کا رول ادا کیا۔نیب خیبر پختونخوامالم جبہ سوات میں 275 ایکڑ زمین نجی کمپنی کو لیزپردینے کی تحقیقات کررہا ہے اور وزیراعلیٰ خیبر پختونحوا کو بھی 17 دسمبر کو طلب کر رکھا ہے۔