لاہور (سچ نیوز) آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں صنف نازک پر ظلم و ستم کا سلسلہ تھم نہ سکا، ماضی کے معروف اداکار ببوبرال کی صاحبزادی پر شوہر کے مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آ گیاہے۔ ایک اور حوا کی بیٹی جبر کا شکارہوئی ہے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے اداکار مرحوم ببوبرال کی بیٹی شوہر کے جبر کا نشانہ بن گئی ،ببو برال کی صاحبزادی نے اپنے دکھوں کے مداوے کیلئے مقامی تھانے کا رخ کر لیاہے۔ببوبرال کی صاحبزادی نے تھانہ علامہ اقبال ٹاون میں انداراج مقدمہ کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے۔ درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ شوہر ساقی خان مار پیٹ کرتا ہے، تشدد کے باعث وہ اپنا نومولود بیٹا بھی گنوا بیٹھی ہےجبکہ تشدد سے چہرے اور بازو پر نشانات بھی آئے ہیں۔ببو برال کی صاحبزادی کے مطابق ان کی شادی مارچ دو ہزار اٹھارہ میں ہوئی۔شادی کے بعد سے انکا شوہر انہیں متعدد بار تشدد کا نشانہ بنا چکا ہے۔ ببوبرال کی صاحبزادی کے شوہر سے متعلق پتہ چلا ہے کہ ساقی خان نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کام کرتا ہے۔تشدد کا شکار ببوبرال کی صاحبزادی نے مقامی پولیس سے اپنے شوہر کے ناجائز تشدد سے چھٹکارے کے لیے رجوع کیا ہے۔ خاتون نے لاہور پولیس سے درخواست کی ہے کہ ان کے شوہر کے خلاف گھریلو تشدد ایکٹ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے انصاف فراہم کیا جائے۔