لاہور (سچ نیوز)پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہاہے کہ ماضی میں دھاندلی پر سب سے زیادہ شور تحریک انصا ف نے مچایا لیکن اب اس لئے چپ ہے کہ حکومت میں ہے جبکہ اپوزیشن دھاندلی کا شور مچارہی ہے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”ٹو نائٹ ودھ معید پیر زادہ “ میں گفتگو کرتے ہوئے ناز بلوچ نے کہا کہ 2013کے الیکشن کے بعد سب سے زیادہ شور تحریک انصاف نے مچایا تھا ۔ آج بھی اپو زیشن جماعتوں اس معاملے پر شور مچا رہی ہیں اور تحریک انصاف چپ ہے ۔ اب فرق یہ ہے کہ ا س وقت تحریک انصاف اپوزیشن میں تھی اور آج حکومت میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی دھاندلی کے حوالے سے ذمہ داری تین گنا بڑھ جاتی ہے لیکن حکومت کی جانب سے پارلیمانی کمیشن کے حوالے سے کہا جارہاہے کہ یہ بن جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کام ہوتاہوا نظر آناچاہئے ۔