نیو یارک (سچ نیوز) فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سستی رہائش کے منصوبوں کیلئے ایک ارب ڈالر دیں گے۔اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں مارک زکر برگ نے کہا کہ وہ کیلیفورنیا سمیت ان کمیونٹیز میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے جن میں فیس بک کام کر رہا ہے۔فیس بک کے بانی نے کہا اگرچہ ٹیکنالوجی انڈسٹری نے بہت سی ملازمتیں پیدا کی ہیں لیکن اس انڈسٹری کی وجہ سے بعض جگہیں رہنے کیلئے انتہائی مہنگی ہوگئی ہیں اور ہم اس مسئلے کو حل کرنے میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔مارک زکر برگ نے بتایا کہ وہ ریاست کیلیفورنیا کی حکومت اور گورنر گیون نیوسم کے ساتھ مل کر 20 ہزار نئے گھر تعمیر کریں گے جو اساتذہ ، نرسوں ، ایمرجنسی سروس اور دیگر لوگوں کیلئے ہوں گے تاکہ وہ ان کمیونٹیز میں رہائش اختیار کرسکیں جہاں ان کی ضرورت ہوتی ہے۔فیس بک کے بانی نے کہا کہ وہ مقامی کمیونٹیز کی کچھ عرصے سے مدد کر رہے ہیں لیکن بہت سے مسائل ایسے ہیں جو پیسے کی بنیاد پر حل نہیں کیے جاسکتے اس لیے وہ کمیونٹی کے لوگوں، پالیسی میکرز اور دوسری کمپنیوں سے اس حوالے سے بات کر رہے ہیں تاکہ مسائل کو مل کر حل کیا جاسکے۔
مارک زکر برگ نے ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان کردیا
مارک زکر برگ نے ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان کردیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
حقیقت در حقیقت
منجانب
bushra jabeen
04/11/2025
تحریر بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
bushra jabeen
20/10/2025
تحریر بشریٰ جبیں کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
20/10/2025
بشریٰ جبیں جرنلسٹ کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
06/10/2025
خودکشی کا بڑھتا رجحان ایک المیہ، ایک پکار*
منجانب
bushra jabeen
20/08/2025
بشریٰ جبیں کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
20/08/2025