لاہور: (سچ نیوز ) لیگی ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر اور بھائی کے قتل کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے، لاہور کی خصوصی عدالت نے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے لیگی ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر اور ان کے بھائی شفیع کھوکھر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج عبدالقیوم نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ عدالت نے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن کو ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
ملزمان کی عدم پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے، ملزمان پر قتل سمیت انسداددہشتگردی کے دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔