لاہور(سچ نیوز) ماضی کی مشہور اداکارہ روحی بانو کی میت کی ترکی کے شہر استنبول میں امانتاً تدفین کردی گئی۔روحی بانو کی بہن روبینہ یاسمین کے مطابق وہ روحی کی تدفین لاہور میں ان کے بیٹے کے پہلو میں کرنا چاہتی ہیں، جس کیلئے انہوں نے حکومت سے میت پاکستان لانے کے سلسلے میں مدد مانگی ہے۔روحی بانو کی بہن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ روحی بانو کی میت ترکی سے پاکستان لانے میں مدد کی جائے کیونکہ ان کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ بہن کی میت پاکستان لا سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ فوری طور پر میت کو پاکستان لانے کا بندوبست نہیں ہو سکا، یہی وجہ ہے کہ میت کی ترکی میں امانتاً تدفین کردی گئی۔واضح رہے کہ روحی بانو شدید علالت کے بعد گزشتہ روز ترکی میں انتقال کرگئی تھیں۔روحی بانو گردوں کے عارضے میں مبتلا اور طویل عرصے سے نفسیاتی مرض شیزوفرینیا کا شکار تھیں۔ وہ استنبول کے ایک ہسپتال میں زیر علاج اور گذشتہ 10 روز سے وینٹی لیٹر پر تھیں۔روحی بانو نے کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، جن میں کرن کہانی، زرد گلاب، دروازہ اور اشتباہ نظر شامل ہیں، روحی بانو کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔روحی بانو نے اپنی زندگی کے آخری ایام میں بہت سی تکلیفیں جھیلیں۔ ازواجی زندگی میں بے سکونی کےساتھ ساتھ اکلوتے بیٹے علی کے قتل کے بعد سے گویا زندگی کی تمام رعنائیاں ان سے چھِن گئیں اور لاہور میں واقع نفسیاتی ہسپتال فاؤنٹین ہاؤس’ ان کا مسکن بن گیا تھا۔
لیجنڈری اداکارہ روحی بانو کی استنبول میں امانتاً تدفین کر دی گئی
لیجنڈری اداکارہ روحی بانو کی استنبول میں امانتاً تدفین کر دی گئی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023