طرابلس(سچ نیوز )لیبیا کے ساحلوں پر یورپ جانے کے خواہشمند 235غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق لیبیا کے ساحلوں کے قریب 235 غیر قانونی تارکین وطن بچا لیے گئے۔بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت تریپولی کے ساحل کے قریب 135غیر قانونی تارکین وطن پکڑے گئے جن میں 7 خواتین اور 1 بچہ بھی شامل تھا ۔دوسری جانب حمص نامی شہر کے قریب کھلے سمندر میں ساحلی محافظوں نے ربڑ کی ایک کشتی پر چھاپہ مارا جس پر100 غیر ملکی تارکین وطن سوار تھے ۔ان تارکین وطن کا تعلق متعدد افریقی ممالک سے بتایا گیا ہے ۔